عراقي دارالحكومت بغداد كے جنوب نواحي علاقے ميں پوليس سٹيشن كے باہر ہونے والے كار بم دھماكے كے باعث كم از كم 9
افراد ہلاك اور متعدد زخمي ہوگئے ہيں?
خبر رساں ايجنسي نے ذرائع ابلاغ كے حوالے سے خبر دي ہے كہ
ٹي وي پر دكھائي جانے والي تصاوير ميں جائے وقوع سے دھواں اٹھتا ہوا دكھايا گيا ہے? اس كے علاوہ زمين ميں ايك بڑےگڑھے كے علاوہ متعدد گاڑياں بھي جلي ہوئي دكھائي گئي ہيں?
عراقي سيكيورٹي اہلكاروں نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہلاك ہونے والے تمام لوگ عام شہري تھے جبكہ زخمي ہونے والوں كو پوليس اہلكار بتايا جا رہا ہے?
خبر رساں ادارے اے ايف پي نے عراق كے وزير صحت كے حوالے سے بتايا ہے كہ دھماكے كے باعث تقريباً چھپن افراد زخمي ہوئے ہيں?
يہ حملہ مقامي وقت كے مطابق صبح آٹھ بجے كے بعد اس وقت كيا گيا جب لوگ اپنے اپنے كام پر جا رہے تھے?
آپ کا تبصرہ